اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رحجان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 153 پوائنٹس کی کمی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز ملاجلا رحجان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 40,887.62 پر تھا اور مارکیٹ کھلتے کچھ دیر کیلئے تیزی کا رحجان دیکھا گیا جس سے انڈیکس 40,997.50 پر چلا گیا۔

مارکیٹ میں تیزی کا یہ رحجان زیادہ دیر برقرار نہیں رہا اور پھر کساد بازاری کا شکار ہوگئی۔ مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس 21 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 866 پر آگیا تھا۔

اسکرین شاٹ

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ 39.9 پوائنٹس کے اضافے سے 40,887.62 پر بند ہوئی تھی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز آغاز سے لے کر آخری گھنٹے تک تیزی دیکھی گئی اور ایک وقت میں انڈیکس 41,295.28 تک چلا گیا تھا۔

پیر کے روز آخری گھنٹے میں اسٹاک مارکیٹ اچانک مندی کا شکا ہوگئی اور 60 منٹ میں 30 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔110,675,670 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 5,663,977,116 پاکستانی روپے رہی۔

گزشتہ ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 40 ہزار 848 پوائنٹس پر تھا۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 41 ہزار 289 پوائنٹس تھی جبکہ کم ترین سطح 39 ہزار 454 پوائنٹس رہی۔


متعلقہ خبریں