سرگودھا: بزرگ شخص پر تشدد کا مقدمہ درج

سرگودھا: بزرگ شخص پر تشدد کا مقدمہ درج

فائل فوٹو


سرگودھا میں بزرگ شخص پر تشدد کا مقدمہ سات افراد کیخلاف درج کرلیا گیا ہے۔

تھانہ بھیرہ میں تین افراد کو نامزد جب کہ چار نامعلوم افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ مقدمہ تشدد کا نشانہ بننے والے محمد نواز نامی شخص کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

پولیس نے مقدمہ کے اندراج کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان مدعی کے ہمسائے ہیں جو وقوعہ کے بعد سے گھر سے فرار ہیں۔ ڈی پی او عمارہ اطہر نے ملزمان فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں نقاب پوش افراد ایک بزرگ پر تشدد کر رہے تھے۔ سرگودھا کی تحصیل بھیرہ کے علاقے قصبہ چراگاہ میں مسلح افراد نوازنامی 70 سالہ بزرگ شہری کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسلحے سے لیس ملزمان بزرگ کو زمین پر لٹا کر چھڑیوں اور ہنٹر سے تشدد کرتے رہے۔

افسوسناک واقعہ کی ویڈیو سامنے آنے پر ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے کیخلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔


متعلقہ خبریں