ایم کیو ایم کو حکومت سے علیحدگی کی پیشکش، پی ٹی آئی متحرک

فوٹو: فائل


کراچی: پیپلز پارٹی کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو وفاقی حکومت سے علیحدگی کی پیشکش اور ایم کیو ایم کی جانب سے حکومت سے تخفظات کے اظہار کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) متحرک ہو گئی ہے۔

حکومتی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کا فیصلہ کر لیا ہے۔

حکومتی وفد وزیراعظم کی ہدایت پر جہانگیر ترین کی قیادت میں رواں ہفتے ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کرے گا۔

ذرائع ہم نیوز کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ایم کیو ایم کے تحفظات، مطالبات اور سندھ کی سیاسی صورتحال پر بات ہوگی۔

ہم نیوز کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ منجمد فنڈز کے اجراء، بلدیاتی اختیارات کی واپسی، گمشدہ و اسیر کارکنان اور پارٹی آفس کھولنے کے معاملے پر تحفظات کو دور کیا جائے گا ساتھ ہی اتحادیوں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ اور تحریری معاہدے پر بھی غور ہوگا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو پیشکش کی تھی کہ اگر ایم کیو ایم وفاقی حکومت سے علیحدگی اختیار کر لے تو انہیں سندھ میں وزارتیں دے دی جائیں گی۔

ایک تقریب سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ جتنی وزارتیں ایم کیو ایم کے پاس وفاق میں ہیں اتنی ہی انہیں سندھ حکومت میں دے دی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں