عراق: مظاہرین کا امریکہ کے سفارت خانے پر دھاوا

عراق: مظاہرین کا امریکی سفارت خانے پر دھاوا

فائل فوٹو


بغداد: عراق میں ہزاروں مظاہرین نے امریکی سفارتخانے پر دھاوا بول دیا ہے اور امریکی پرچم بھی نظرآتش کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہزاروں مرد اور خواتین نے بغداد میں امریکی قونصل خانے پر دھاوا بولا اور نیم عسکری جنگجو گروپ حشد الشعبی کے حق میں پرچم لہرائے۔

الجزیرہ کے مطابق مظاہرین امریکہ مردہ باد کے نعرے لگا رہے تھے اور انہوں نے عمارت کے باہر لگے سیکیورٹی کمیرے بھی توڑے۔ کچھ مظاہرین نے قونصلیٹ کی دیوار پر چڑھ کر’امریکہ کیلئے موت‘ کے نعرے بھی لگائے۔

اتورا کے روز امریکی فضائیہ کے حملے میں حشد الشعبی فورس کے 25 فوجی جاں بحق، 51 زخمی ہوگئے تھے۔ جاں بحق فوجیوں کی آج نماز جنادہ ادا کی گئی جس کے بعد لوگوں نے امریکی قونصل خانے کی ریلی نکالی۔

ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین کو دیکھ کر قونصل خانے کی حفاظت پر معمور سیکیورٹی گارڈز عمارت میں چلے گئے اور کسی نے ان کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔

نیم عسکری جنگجو گروپ حشد الشعبی کے متعلق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس شیعہ تنظیم کو ایران کی پشت پناہی حاصل ہے۔ قبل ازیں عراق میں امریکی فوج کے اڈے پر راکٹ حملہ کیا گیا تھا۔

امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے کی ذمہ داری کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن امریکہ کا الزام ہے اس میں حشد الشعبی ملوث ہے۔


متعلقہ خبریں