الیکشن 2018: ’باپ‘ کے دو ارکان اسمبلی کی کامیابی کالعدم قرار


کوئٹہ: الیکشن ٹربیونل نے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے دو ارکان صوبائی اسمبلی کی الیکشن 2018 میں کامیابی کالعدم قرار دے دی ہے۔

الیکشن ٹریبونل میں ارکان صوبائی اسمبلی سردارعبدالرحمان کھیتران اوراکبرآسکانی کےخلاف انتخانی عذرداریوں کی سماعت ہوئی۔ انتخابی عذرداریوں کی سماعت جسٹس نذیراحمد لانگو پرمشتمل الیکشن ٹریبونل نے کی ۔

فریقین کےدلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن ٹریبونل نے سردارعبدالرحمان کھیتران اوراکبر آسکانی  کے حلقوں  پر دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دے دیا۔ الیکشن ٹریبونل کا الیکشن کمیشن کو دونوں کی کامیابی کانوٹیفکیشن معطل کرنےکا بھی حکم دے دیا۔

الیکشن ٹریبونل نے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کی بطور رکن اسمبلی کامیابی کالعدم قرار دے دیتے ہوئے پی بی 8 بارکھان میں دوبارہ الیکشن کا حکم دے دیا۔عبدالرحمان کھیتران کےخلاف نیشنل پارٹی کےعبدالکریم کھیتران نےانتخابی عذرداری دائر کی تھی۔

اکبرآسکانی کےخلاف  اصغر رند نےانتخابی عذرداری دائرکر رکھی تھی۔ اکبرآسکانی صوبائی اسمبلی کےحلقہ پی بی 48 کیچ  فور سے کامیاب ہوئے تھے۔

سردارعبدالرحمان کھیتران اوراکبرآسکانی کاتعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے۔

سماعت کے دوران نادر چھلگری ایڈووکیٹ عبدالکریم کھیتران اورمحمدریاض اصغررند کی جانب سے پیش ہوئے۔


متعلقہ خبریں