پنجاب میں چینی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا


لاہور: پنجاب میں 26 شوگر ملز کی جانب سے چینی کی پیداوار روکنے کے بعد صوبے بھر میں چینی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

صوبہ بھر میں 26 شوگر ملز کی جانب سے چینی کی پیداوار روکنے کے بعد چینی کی قیمت میں اضافے کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے۔

شوگر ملز مالکان کا کہنا ہے کہ کاشت کار گنا فراہم نہیں کر رہے جسکی وجہ سے ملز بند کرنا پڑ رہی ہیں۔ یہی صورتحال برقرار رہی تو پنجاب کی بقیہ چودہ شوگر ملز بھی بند ہوجائیں گی۔

چئیرمین کسان اتحاد خالد کھوکھر  کے مطابق کاشت کار 190 کی بجائے 250 روپے فی فن گنا فروخت کرنا چاہتے ہیں۔ کچھ علاقوں میں گنے کی قیمت سرکاری نرخوں سے بڑھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ شوگر ملز مالکان نے زیادہ گنا اکٹھا کرنے کے لیے قیمت بڑھائی ہے۔ حکومت معاملے کا فوری نوٹس لے، ورنہ صوبے میں چینی کے بحران کا اندیشہ ہے۔


متعلقہ خبریں