چینی کمپنی یکم جنوری سے پاکستان میں نئی ٹرانسپورٹ سروس شروع کرے گی

چینی کمپنی یکم جنوری سے پاکستان میں نئی ٹرانسپورٹ سروس شروع کرے گی

چینی کمپنی سال نو کے آغاز میں پاکستان میں مواصلات کا نظام شروع کرے گی جس میں ٹیکسی سروس، رینٹل ٹرانسپورٹیشن، بس کی بکنگ اور پک اور ڈراپ کی سروسز دستیاب ہوں گی۔

ٹائیماسکو، چین کی ایک معتبر ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو کہ اپنی مواصلاتی کمپنی ٹاٹو کو پاکستان میں لانچ کرنے جا رہی ہے۔

اس نظام کو پاکستان میں لانچ کرنے کا مقصد ای ٹرانسپورٹ میں بہتری لانا ہے۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) کا کہنا ہے کہ اس سروس کے تحت عوام کو سفر کی بہترین اور سستی سہولت فراہم کی جائے گی۔

ٹاٹو کے سی ای او کا کہنا ہے کہ اس کمپنی کو 01 جنوری 2020 میں پاکستان میں بھرپور انداز میں لانچ کرنے کی ہماری تیاری مکمل ہے اور اس کے لیے 31 دسمبر کو ایک ایونٹ کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس سروس کے تحت عوام کو ڈسکاؤنٹ اور دیگر فیچرز بھی فراہم کیے جائیں گے۔

ٹاٹو کے سی ای او کا مزید کہنا تھا کہ ٹاٹو میں گروپ چیٹ اور رائیڈ کو ٹریک کرنے کا فیچر بھی شامل ہوگا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ فی الحال تو ٹاٹو پاکستان میں صرف مواصلات کی سروس متعارف کرا رہی ہے مگر آئندہ برسوں میں دیگر سروسز بھی یہاں لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔


متعلقہ خبریں