قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کل طلب

صدارتی انتخاب

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر ارف علوی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس کل طلب کرلیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ کا اجلاس کل 3 بجے اور قومی اسمبلی کا اجلاس 4 بجے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران حکومت نیےنیب آرڈیننس کے حوالے سے ایوان زریں کو آگاہ کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ اپوزیشن قانون سازی کے حوالے سے پارلیمان کو نظر انداز کرنے پر حکومت پر تنقید کے نشتر برسائے گی۔ حکومتی اور حزب اختلاف کے اراکین کے درمیان تندوتیز جملوں کے تبادلے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں