سال 2019: لاہور پولیس کی کارکردگی رپورٹ جاری


لاہور: لاہور پولیس نے سال 2019 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق آپریشنز ونگ نے 46 ہزار157 جرائم پیشہ افراد گرفتار کر لیے۔

کارکردگی رپورٹ کے مطابق ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 871 گینگز کے2,090 ممبران کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 15 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر کے ورثاء کے حوالے کیا گیا۔

ترجمان لاہور کے مطابق دوران تفتیش ملزمان کی مدد سے مزید 2267 مقدمات  کا سراغ لگا لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ناجائز اسلحہ کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 5285 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ ملزمان سے 65 کلاشنکوف، 260 رائفلز، 203 بندوقیں، 4,108 پسٹلز، 5 کاربین، 85 خنجراور 39,300 گولیاں برآمد کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مجموعی طورپر 7,253 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ ملزمان کے قبضہ سے 82 کلو گرام سے زائد ہیروئن اور 2,326 کلوگرام سے زائد چرس پکڑی گئی۔

پولیس ترجمان کے مطابق سال گزشتہ میں 6 کلوگرام سے زائدآئس، 177 کلو گرام سے زائد افیون اور 1 لاکھ 98 ہزار لٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی۔

رپورٹ  کے مطابق قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران 1,153 ملزمان گرفتار کر کے 513 مقدمات درج کیے گئے۔

اسی طرح کیٹیگری اے کے 217، کیٹیگری بی کے 4,880 اشتہاری مجرمان جبکہ 4،386 عدالتی مفروران گرفتار کیے گئے۔


متعلقہ خبریں