آئی ٹو آئی کے بعد طاہر شاہ کا نئی پیشکش کا اشارہ

آئی ٹو آئی کے بعد طاہر شاہ کا نئی پیشکش کا اشارہ

اسلام آباد: ’آئی ٹو آئی‘ اور ’اینجل‘ جیسے گانوں سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار طاہر شاہ نے جلد ایک نئی پیشکش کا ’اشارہ‘ دے دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں انہوں نے اپنی آنکھوں کی تصویر کے اوپر تحریر کیا ہے ’جلد آرہا ہے۔‘

طاہر شاہ کی اس ٹویٹ کے بعد عوام تذبذب کا شکار نظر آتے ہیں کہ اکیا 2020 میں بھی انہیں ’اینجل‘ جیسی مدھر دھن اور ’آئی ٹو آئی‘ جسی گہری شاعری سننے کو ملے گی۔


شائقین کی جانب سے یہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ جو بھی ہو 2020 میں ہمیں ایک نیا طاہر شاہ دیکھنے کو ملے گا۔

گانا گانے، ڈانس کرنے اور اپنی ویڈیوز بنانے سے لے کر 2006 میں پہلی مرتبہ بڑے پردے پر آنے تک طاہر شاہ کا کریئر تنازعات سے بھرا پڑا ہے۔

ان کے کریئر کی پہلی فلم کا نام ’کچھ کر گزر‘ ہے۔

اداکاری کے میدان میں طاہر شاہ کا ڈیبیو ان کے شائقین کے لیے اایک بہت بڑا تحفہ تھا۔ اپنے پہلے کردار میں انہوں نے ’لو گرو‘ کا کردار ادا کیا تھا۔


متعلقہ خبریں