سال کے آخری روز روپے کی قدر میں اضافہ


کراچی : 2019 کے آخری روز ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ 7 پیسے بہتری کے ساتھ 154.85 روپے پر رہا۔

گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 154.92 روپے تھی جو آج کم ہو کر 154.85 ہو گئی۔

کرنسی کا کاروبار کرنے والوں کے مطابق درآمدات کی طلب اور کارپوریٹ ادائیگیوں کے باوجود روپے کی قدر میں استحکام آیا ہے۔

دن کے وقت روپے پر دباؤ قائم رہا تاہم مارکیٹ کے اختتام پر روپے نے اپنی قدر مستحکم کر لی۔

کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 154.92 تک گیا تاہم اختتام پر یہ 154.85 روپے پر واپس لوٹ آیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور 154.70 خرید اور 155.00 روپے پر قائم رہا۔


متعلقہ خبریں