کراچی: نئے سال کا تحفہ، بجلی کے نرخ میں چار روپے 90 پیسے کا اضافہ

کراچی کے کسی بھی علاقے میں 12 گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی، کے الیکٹرک

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریلگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں چار روپے 90 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کا تین سالہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا

ہم نیوز کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کی گیارہ سہہ ماہی درخواستوں پر فیصلہ جاری کیا ہے۔ اس فیصلے سے کے الیکٹرک صارفین پر سالانہ 106 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

کے الیکٹرک صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی کی اوسطاً قیمت 17 روپے 69 پیسے مقرر کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق کیے جانے والے فیصلے کا اطلاق وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد ہوگا۔

حالیہ بارشوں میں 40 ہلاکتیں، کے الیکٹرک کا مالک مفرور قرار

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے گزشتہ دنوں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی کے صارفین کے لیے ایک روپیہ 40 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کی تھی۔


متعلقہ خبریں