عمران خان نے 2020 کو عوام کا سال قرار دے دیا

فارن فنڈنگ کیس:عمران خان کی اپیل ابتدائی سماعت کیلئےمنظور

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آئندہ سال (2020) کو عوام کا سال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی بھرپور کوشش ہوگی کہ جہاں معاشی استحکام کا عمل مزید مستحکم ہوا تو وہیں اس کے ثمرات عام آدمیوں تک پہنچیں اور ان کی زندگیوں میں بھی بہتری آئے۔

2020: غریب عوام کیلئے حکومت کے بڑے فیصلے

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات پاکستان تحریک انصاف اوراس کی سیاسی اتحادی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینٹرزسے ملاقات کے دوران کہی۔ وزیراعظم نے واضح طور پر کہا کہ آئندہ سال عوامی مفادات اور عوام سے متعلق مسائل کے حل کو اجاگر کرنے اور اس سلسلے میں قانون سازی کرنے پر بھرپور توجہ دی جائے گی۔

ملاقات میں 2019 کے دوران حکومت کے اعلان کردہ اصلاحاتی ایجنڈے پر بات چیت کی گئی جب کہ آئندہ سال میں عوامی مسائل سے متعلق قانون سازی اور گزشتہ سال کی کامیابیوں کے ثمرات لوگوں تک پہنچانے کے حوالے سے حکمت عملی پربھی غور و خوص کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے بات چیت کے دوران کہا کہ موجودہ حکومت کا ایجنڈا دراصل اصلاحات اورعوام کی فلاح و بہبود کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل ترین مالی حالات کے باوجود حکومتی کوششوں کے نتیجے میں ملکی معیشت کو استحکام ملا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا کہ کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی کوششوں کے نتیجے میں اقتصادی اعشاریوں میں آنے والی بہتری کا اعتراف ورلڈ بنک سمیت دیگر بین الاقوامی اداروں کی جانب سے کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کرپشن کے ناسور نے ملک کی معیشت کو کھوکھلا کیا لیکن کرپشن کا خاتمہ ہی پی ٹی آئی حکومت کے منشور کا بنیادی جزو ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کرپٹ عناصر کو قانون کے دائرے میں لانے اور کرپشن کے خلاف بھرپور جدوجہد جاری رہے گی۔

شکریہ وزیراعظم: ملائیشیا کی جیلوں سے رہا ہو کر وطن پہنچنے والوں کا اظہار تشکر

ہم نیوز کے مطابق سینیٹرز نے معیشت کے استحکام اور بہتری کے لیے حکومتی کاوش پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات خصوصاً احساس پروگرام، پناہ گاہوں کی تعمیر اور لنگر خانوں کے قیام جیسے متعدد اقدامات کو سراہا۔


متعلقہ خبریں