وزیراعظم کا پولی کلینک اسپتال کا اچانک دورہ


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان  نے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے ہمراہ اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال کا اچانک دورہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پولی کلینک کے مختلف شعبوں اور وارڈز کا معائنہ کیا۔ وزیراعظم نے اسپتال میں داخل مریضوں سے خیریت دریافت کی اور فراہم کی جانے والی سروس کے بارے میں پوچھا۔

دورے کے دوران سربراہ پولی کلینک نائیلہ اسرار  نے وزیراعظم عمران خان کو اسپتال کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اسپتال انتظامیہ کو مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کردی۔


متعلقہ خبریں