حکومت کا نئے سال پر ایک اور تحفہ: ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ

ایل پی جی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل سمیت دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

نئے سال کا تحفہ: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

ہم نیوز کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ماہ جنوری 2020 کے لیے کیا گیا ہے۔ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے 56 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمت کے اطلاق کے بعد جنوری 2020 میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 151.82 روپے ہوگی۔

ہم نیوز کے مطابق قیمت میں اضافے کے بعد ایل پی جی کے 11.8 کلو والے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 277 روپے 79 پیسے کا اضافہ ہوگا۔

اوگرا نوٹی فکیشن کے اطلاق کے بعد ایل پی جی کے 11.8 کلو والے گھریلوسلنڈر کی قیمت 1791.48 روپے ہو گئی ہے جس سے صارفین پر بڑا بوجھ پڑے گا۔

ایل پی جی کی پرانی قیمت کے حساب سے دسمبر 2019 میں گھریلو سلنڈر 1513.69 روپے میں دستیاب تھا۔

کراچی: نئے سال کا تحفہ، بجلی کے نرخ میں چار روپے 90 پیسے کا اضافہ

ہم نیوز کے مطابق موجودہ سخت سردی اور ٹھنڈ کے باعث ایل پی جی کے استعمال میں بھی اضافہ ہوا ہے اور لوگوں کے لیے نئی قیمت پر گھریلو سلنڈر خریدنا یقیناً ایک دشوار گزار مرحلہ ہوگا۔


متعلقہ خبریں