انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

FBR

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک مرتبہ پھر توسیع کردی ہے۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر کا محصولات کے سالانہ ہدف پر نظرثانی کا اعتراف

ہم نیوز کے مطابق ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 جنوری 2020 تک کی توسیع کردی ہے۔ آج انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ تھی۔

ایف بی آر کی جانب سے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ساتویں مرتبہ توسیع کی گئی ہے۔ اس سے قبل 16 دسمبر کو ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 31 دسمبر تک بڑھائی تھی۔ 29 نومبر کو ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانےکی تاریخ میں 16 دسمبر تک توسیع کی تھی۔

تاجر نئی ا سکیموں سےفائدہ اُٹھاکر ملکی برآمدات کے اضافے میں مدد گار بنیں، ایف بی آر

ہم نیوز کے مطابق ایف بی آر کا کہنا ہے کہ شہری اب 15 جنوری 2020 تک اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں