گورنر پنجاب کا ملک کو غربت، مہنگائی اور کرپشن سے نجات دلانے کا عہد

اس وقت ٹیکسز زیادہ ہیں، گورنر پنجاب کا برملا اعتراف

لاہور: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے نئے سال کے آغاز پر ملک کو غربت، مہنگائی اور کرپشن سے نجات دلانے کا عہد کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ انشا اللہ نیا سال پاکستان کے لیے ترقی، خوشحالی اور امن و استحکام کا سال ثابت ہوگا۔

پاکستان بنانے میں مسیحی برادری کا کردار سب سے اہم ہے، گورنر پنجاب

ہم نیوز کے مطابق نئے سال 2020 کے آغاز پر جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں گورنر پنجاب نے کہا کہ اس موقع پر ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو بھی یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم پاکستان کی شہہ رگ کو بچانے کے لیے قر بانیں دینے پر کشمیر یوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک کو امن کا گہوارہ بنانے والی افواج پاکستان اور دیگر سیکورٹی فورسز کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔

کوئی ان ہاؤس تبدیلی نہیں ہو گی، گورنر پنجاب

ہم نیوز کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرو ر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پنجاب کے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر نے کا وعدہ بھی انشاء اللہ پورا کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں