سندھ: تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ نہیں ہوا

سندھ: تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ نہیں ہوا

فائل فوٹو


کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے سردی کی شدت میں اضافے کے باوجود موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ نہیں کیا اور آج تمام تعلیمی ادارے کھلے ہیں۔

سندھ میں تمام تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں تاہم سردی زیادہ ہونے کے سبب حاضری کی شرح معمول سے کم ہے۔

قبال ازیں اطلاع آئی تھی کہ سردی کی شدت میں اضافے کے باعث سندھ میں بھی اسکولوں و کالجوں کی تعطیلات میں اضافے کا امکان ہے۔ اس ضمن میں حتمی فیصلہ محکمہ تعلیم کے صوبائی سیکریٹری نے کرنا تھا۔

ذرائع کے مطابق یخ بستہ ہواؤں اور بے پناہ پڑنے والی سردی کے باعث موسم سرما کی تعطیلات میں سات جنوری تک تعطیلات کرنا تھیں۔

خیال رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں شدید سردی، یخ بستہ ہواؤں اور گہری دھند کے سبب محکمہ ہائرایجوکیشن نے موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

اس ضمن میں جاری کردہ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں مؤرخہ یکم جنوری سے ختم ہونے والی چھٹیوں میں سات جنوری2020 تک اضافہ کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ طلبا اور اساتذہ کے مشکلات کو پیش نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری و نجی کالجز اورجامعات پر ہوگا۔

 


متعلقہ خبریں