2019 پاکستان کے لیے کیسا رہا؟

جرمنی: یوم آزادی کے حوالے سے پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی تقریب

اسلام آباد: سال 2019 پاکستان کے لیے کئی حوالوں سے اہم رہا اور اس سال کے دوران پاکستان میں کئی تاریخی واقعات رونما ہوئے۔

2019 کے دوران پاکستان نے بھارت کے دو طیارے گرائے اور دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی پاکستان میں واپسی ہوئی۔

گزشتہ برس کے دوسرے مہینے میں ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی گرم جنگ میں بدلی، 26 فروری 2019 کو بھارتی طیاروں نے پاکستانی سرحد کے اندر دراندازی کی جس کا اگلے ہی دن پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔

پاک فضائیہ نے ستائس فروری کو بھارت کے دو طیارے گرائے، اس میں ایک طیارہ مگ 22 بھی تھا، جس کا پائلٹ ونگ کمانڈر ابہی نندن زندہ گرفتار ہوا، پاک فوج نے اسے چائے پلا کر واپس بھارت کے حوالے کر دیا۔

09 نومبر 2019 کو پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی سکھوں کے لیے کرتارپور رہداری کا بھی افتتاح کیا۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ بھی عدالت پہنچا، جہاں سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی توسیع کے لیے حکومت کو قانون سازی کےلیے چھ مہینے کا وقت دیا۔

تاریخ میں پہلی بار ایک آمر کو قانون توڑنے کی سزا بھی ہوئی، خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو غداری کیس میں پھانسی کی سزا سنائی۔

اسی سال برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن نے پاکستان کا دورہ بھی کیا اور یہاں تین دن گزارے۔

کرکٹ کے حوالے سے یہ سال پاکستان کے لیے اچھا رہا اور یہاں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی بھی ہوئی، لاہور میں دہشت گرد واقعہ کا شکار ہونے والی سری لنکن ٹیم نے راولپنڈی اور کراچی میں دو ٹیسٹ میچز کھیلے، سیریز پاکستان کے نام رہی۔


متعلقہ خبریں