دنیا بھر سے2019 کی سات بہترین خبریں

دنیا بھر کی 2019 کی سات بہترین خبریں

اسلام آباد: 2019 جاتے جاتے خوشیوں اور غموں کے کئی لمحات دے گیا مگر اس سال کچھ ایسے اقدامات اٹھائے گئے اور خبریں سامنے آئیں جو کہ کرہ ارض کی بہتری میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ایک نظر ڈالتے ہیں کہ وہ اقدامات کون کون سے ہیں۔

سبزے میں اضافہ

نیشنل نارکوٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کے مطابق زمین 20 سال پہلے کے مقابلے اب پانچ فیصد زیادہ ہری بھری ہو گئی ہے اس کی وجہ دنیا بھر میں بڑھتی کھیتی باڑی جبکہ افریقہ، بھارت اور چین میں درخت لگاؤ مہم ہے۔

امریکی خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ زمین پر 20 لاکھ  مربع میل کے علاقے پر سبزے میں اضافہ ہوا ہے۔

انوکھا اتحاد

سمندری حیات کی بہتری کے لیے اسرائیل اور عرب ہمسائیوں کے درمیان انوکھا اتحاد ہوا۔

بحیرہ احمر کے جنوبی حصوں میں کورل ریف کو آبی آلودگی کے سبب کافی نقصان پہنچ رہا ہے، ماحول کے اس اہم پہلو پر کام کرنے کے لیے اسرائیل، اردن، مصر، سعودی عرب، یمن اور دیگر ممالک نے مل کر اتحاد قائم کیا تا کہ کورل ریف کو پہنچنے والا نقصان روکا جا سکے۔

ملیریا کے خاتمہ 

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے الجزائر اور ارجنٹائن سے ملیریا کے خاتمے کا اعلان بھی 2019 کی بہترین خبروں میں سے ایک ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق مچھروں سے پھیلنے والی یہ بیماری اب دنیا کے 38 ممالک اور علاقوں سے ختم ہو چکی ہے۔

ذیابیطس کے علاج میں پیشرفت

2019 میں ٹائپ ون ذیابیطس کے علاج میں اہم پیش رفت ہوئی، امریکی سائنسدانوں نے انسانی خلیات میں انسولین بنانے کی صلاحیت پیدا کر دی  جو کہ جان لیوا بیماری کے علاج کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

الزائمرز کی دوا

الزائمرز کی روک تھام کے لیے 2019 میں جرمنی کے ماہرین نے ایک ایسی دوا دریافت کی ہے جس سے دماغ میں تکلیف کو کم کیا جا سکے گا اور ممکن ہے کہ اس سے یادداشت بھی بہتر بنائی جا سکے۔

100 سال بعد ملنے والا کچھوا

ایک اور اچھی اور خوش کن خبر 19 فروری کو ایکواڈور کے ساحل سے 1000 کلو میٹر دور ایک ایسے کچھوے کا ملنا تھا جس کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ اس کی نسل 100 سال قبل معدوم ہو گئی تھی۔

چیلنوائٹس فنٹاسٹکس نامی کچھوے کی اس نسل کو آخری مرتبہ 1906 میں دیکھا گیا تھا اور 100 سال بعد اسے دوبارہ زمین پر 2019 میں دیکھا گیا، جس کی عمر 100 سال سے زیادہ ہے۔

وہیل کی آبادی میں اضافہ

1980 میں جنوب مغربی بحر اوقیانوس کے علاقے میں ہمپ بیک وہیل کو صنعتوں میں استعمال کیا جاتا تھا، جس کی وجہ سے ان کی تعداد نہ ہونے کی برابر ہوگئی تھی لیکن 2019 میں وہیل کی آبادی 93 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں