پاکستان سپر لیگ 2020 کا شیڈول جاری

پاکستان سپر لیگ 2020 کا شیڈول جاری

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان سپرلیگ2020 کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جو 20 فروری سے 22 مارچ تک جاری رہے گا اور ٹکٹ20 جنوری سے دستیاب ہوں گے۔

ایونٹ میں شامل 34 میچز ملک بھر کے 4 مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے۔ پی ایس ایل 2020 کا افتتاحی میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل2020 کے 14 میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور، 9 نیشنل اسٹیڈیم کراچی، 8 پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی اور 3 میچز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

پی ایس ایل2020 کا شیڈول

دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنے 4 میچز کراچی، 3 لاہور 2 راولپنڈی اور 1 ملتان میں کھیلے گی۔ پشاور زلمی آئندہ ایڈیشن میں اپنے 5 میچز راولپنڈی،3 کراچی جبکہ 1،1 لاہور اور ملتان میں کھیلے گی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے 5 میچز راولپنڈی، 3 لاہور اور 2 کراچی میں کھیلے گی۔ کراچی کنگز اپنے 5 میچز کراچی، 2،2 لاہور اور راولپنڈی جبکہ ایک ملتان میں کھیلے گی۔

پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز اپنے 5 میچز لاہور، 3 ملتان جبکہ 1،1 راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے گی۔ لاہور قلندرز اپنے 8 میچز لاہور جبکہ 1،1 کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے گی۔

17 مارچ کی شام 7 تا رات 10:15 بجے کوالیفائر (ون بمقابلہ ٹو) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔ 18 مارچ کو شام 7 تا رات 10:15 بجے ایلیمنٹر ون (تھری بمقابلہ فور) قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔
20 مارچ کو شام 7 تا رات 10:15 بجے ایلیمنٹر ٹو (کوالیفائر کی لوزر بمقابلہ ایلیمنٹر کی ونر) قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ پی ایس ایل2020  کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے بتایا کہ ایونٹ میں 22 ممالک کے 425 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی تھی۔ غیرملکی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد میں رجسٹریشن کروانے سے دنیا بھر میں مثبت پیغام گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی میزبانی کے بعد پی ایس ایل کے تمام میچز کا پاکستان میں انعقاد پی سی بی کی بڑی کامیابی ہے۔ گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی ہر پاکستانی پی ایس ایل2020کے انعقاد کو کامیاب بنانے میں اپنا کردارادا کریں گا۔


متعلقہ خبریں