ثناء اللہ عباسی آئی جی خیبرپختونخوا تعینات


پشاور: ثنا اللہ عباسی کو انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا تعینات کردیا گیا ہے۔

گریڈ 21 پولیس سروس کے ثنا اللہ عباسی اس سے قبل  آئی جی گلگت بلتستان تعینات تھے۔

پولیس سروس گریڈ 22 کے ڈاکڑ نعیم خان کواسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان خیبرپختونخوا(کے پی) پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے تبادلوں کی منظوری دی تھی۔

ہم نیوز نے پہلے ہی اطلاع دی تھی کہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) ڈاکٹر نعیم کو جلد ہی عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے آئی جی خیبر پختونخوا کے لیے تین نام وزیر اعظم آفس کو بھجوائے تھے۔

ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق تین ناموں میں سینئر پولیس افسران محمد طاہر، ثنا اللہ عباسی اور محمد سلیمان کے نام شامل تھے۔


متعلقہ خبریں