عوامی شکایات حل کرنے کے لیے تھانوں میں ’ہیلپر بٹن‘ لگیں گے

عوامی شکایات حل کرنے کے لیے تھانوں میں ’ہیلپر بٹن‘ لگیں گے

راولپنڈی: عوامی شکایات کے فوری حل کے لیے راولپنڈی ریجن کے سب تھانوں میں ’ہیلپر بٹن‘ لگائے جائیں گے۔

ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) راولپنڈی ڈاکٹر سہیل حبیب تاجک کا کہنا ہے کہ سائلین کی شکایات کے فوری اندراج اور انصاف کے عمل کو تیز بنانے کے لیے گزشتہ برس ’کرائم‘ ایپلیکشن (ایپ) لانچ کرنے کے بعد، رواں برس تھانوں کو ہیلپر بٹن نصب کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

پاکستان کے شہریوں کو اکثر یہ شکایت رہتی ہے کہ تھانوں میں شکایات کا اندراج نہیں کیا جاتا۔

اس پریشانی کو دور کرنے اور شکایات کے فوری اندراج کے لیے سائل ہیلپر بٹن کا استعمال کرے گا جس کے ذریعے تمام سینئر افسران بشمول آر پی او کو یہ پیغام پہنچ جائے گا کہ سائل کی شنوائی نہیں ہو رہی۔

اس الرٹ بٹن کے ذریعے عوام کا فیڈ بیک بھی افسران تک پہنچ سکے گا اور وہ جان پائیں گے کہ پولیس کس حد تک عوام کے مسائل حل کر پا رہی ہے اور اس کی کارکردگی کس سمت میں جا رہی ہے۔

جیسے ہی سائل ہیلپر بٹن دبائے کا خودکار طریقے سے ایس او ایس کا پیغام چلا جائے گا۔

آر پی او ڈاکٹر سہیل حبیب تاجک کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد پولیس کے بارے میں عوام کا نظریہ تبدیل کرنا اور عوامی اعتماد حاصل کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں