سال 2019 میں نیب کو 51،591 کرپشن سے متعلق شکایات موصول ہوئیں

فوٹو: فائل


اسلام آبادـ قومی احتساب بیورو (نیب) کو گزشتہ سال بدعنوانی کے حوالے سے 51,591 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 46,123 کرپشن شکایات کو قانون کے مطابق نمٹایا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت سال 2019ء کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

نیب اعلامیہ کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ اس وقت 13,299 کرپشن شکایات پر کارروائی کی جارہی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب نے سال 2019 میں 574 کرپشن کیسز پر انکوائری کی منظوری دے دی۔ 859 انکوائریوں پر باقاعدہ تحقیقات کی جارہی ہیں۔

نیب اعلامیہ کے مطابق سال 2019 میں 206 کرپشن کیسز پر باقاعدہ ریفرنسز دائر کیے گئے۔ چیئرمین نیب کی قیادت میں 178 ارب روپے برآمد کرکے 600 ریفرنسز دائر کیے گئے۔


متعلقہ خبریں