مشیر خزانہ کی ہدایت: 20 ہزار پوائنٹ آف سیل کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے

مؤثر اقدامات سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پایا، مشیر خزانہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ہدایت کی ہے کہ ملک بھر کے 20 ہزار پوائنٹ آف سیل کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ ہدایت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے دورے کے موقع پر چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے بات چیت کے دوران دی۔ انہوں نے ٹیکس وصولیوں میں بہتری پر ایف بی آر حکام اورعملے کی تعریف بھی کی۔

چیئرمین ایف بی آر کا محصولات کے سالانہ ہدف پر نظرثانی کا اعتراف

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے دورے کے دوران ٹیکس وصولیوں کے متعلق اٹھائے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ہم نیوز کے مطابق مشیر خزانہ نے حکام سے کہا کہ ایف بی آر اور تاجروں کے مابین معاہدے پرعملدرآمد کرکے ٹیکس بیس بڑھائی جائے۔ انہوں ںے ہدایت کی کہ ٹیکس ری فنڈ کی فوری اور مکمل ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے واضح طور پر کہا کہ ٹیکس بیس کو وسعت دینے کے لیے عوام اور فریقین سے مؤثر رابطے کیے جائیں۔

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے اس موقع پر دی جانے والی بریفنگ میں بتایا کہ پہلی ششماہی میں 16.3 فیصد زائد 2083 ارب کی ٹیکس وصولیاں کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سال کی نسبت 292 ارب روپے کی زائد ٹیکس وصولیاں ہوئی ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر نے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو بتایا کہ پہلی ششماہی میں 21 لاکھ 68 ہزار ٹیکس ریٹرنز داخل ہوئی ہیں۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ جنوری 2020 کے آخر تک مزید چھ لاکھ ٹیکس ریٹرنز جمع ہوسکتی ہیں۔

شبر زیدی نے دوران بریفنگ کہا کہ انکم ٹیکس کی مد میں 21 فیصد، سیلز ٹیکس کی مد میں 34 فیصد اور ایف ای ڈی کی مد میں 25.6 فیصد زائد وصولیاں ہوئی ہیں۔ ایف بی آر کی جانب سے کی جانے والی کاوش کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ڈومیسٹک ٹیکسز کی مد میں 934.5 ارب کے مقابلے میں 1172 ارب کی وصولیاں کی گئی ہیں۔

’ایف بی آر ملک پر بوجھ ہے‘

ہم نیوز کے مطابق مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے بتایا کہ گزشتہ سال کے 36 ارب کے مقابلے میں امسال 100 ارب کے ٹیکس ری فنڈز دیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں