وزیر اعظم سے اپٹما کے وفد کی ملاقات


اسلام آباد:  آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے وفد نے اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

اپٹما وفد نے وزیر اعظم اور حکومت کی معاشی ٹیم کو سراہا اور ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ کے حوالہ سے اٹھائےگئے اقدامات پر شکریہ ادا کیا

وفد نے وزیراعظم کو بتایا کہ گذشتہ سال کپاس کی فصل کو ٹڈی دل کے حملے سے کافی نقصان ہوا۔ پیداوار کم ہوئی اس سے ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق وفد نے کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔ وزیر اعظم کی وفد کی تجویز پر تجارت ڈویژن کو ہدایت جاری کی۔

وزیر اعظم نے ہدایت جاری کی کہ کپاس کی پیداوار کے معاملات کو دیکھنے کے لیے ماہر فوکل پرسن تعینات کیا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ کپاس پاکستان کی اہم ترین فصل ہے۔ کپاس کی پیداوار سے روزگار اور معاشی ترقی کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ ملکی برآمدات کا 60 فی صد حصہ کپاس کی فصل سے جڑا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ چین کے اشتراک سے کپاس اوردیگر فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کے لیے ریسرچ پر توجہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ سیڈ ایکٹ میں ترامیم، کاٹن سیس کو کپاس کی ریسرچ کے لیے مختص کرنے کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا جائے۔ مختلف اقسام کے بیج کی رجسٹریشن اور ٹیکس ریفنڈ کے عمل کو آسان بنایا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ زرعی ادویات اور بیج کی اقسام میں ملاوٹ کرنے والے مافیا کے خلاف سخت اقدامات لیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں