حکومت مدت پوری کرےگی اور عوام سے کے گئے وعدے پورے ہوں گے، گورنر پنجاب

چودھری سرور

سیالکوٹ: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، جمہوریت مضبوط ھوگی اورعوام سے کیے گئے وعدے پورے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اور 22کروڑ عوام ہندوستانی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیارہیں۔

گورنر پنجاب کا ملک کو غربت، مہنگائی اور کرپشن سے نجات دلانے کا عہد

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات جناح ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اس موقع پر کارکنان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے شہر اقبال کے باسیوں کو نئے سال کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال کے آغاز پر کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

بھارتی وزیراعظم پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں مودی ایکسپوز ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو سٹیزن شپ ایکٹ مودی نے متعارف کرایا ہے اس کی انسانی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے۔

مغربی سیاست میں انتہائی متحرک کردار ادا کرچکنے والے گورنر پنجاب نے کہا کہ مودی حکومت کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے ایکٹ کے خلاف بھارتی مسلمان چٹان بن کر کھڑے ہو گئے ہیں اور اس سلسلے میں انہیں سکھوں اور عیسائیوں سمیت دیگر مذاہب کے لوگوں کی بھی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

کوئی ان ہاؤس تبدیلی نہیں ہو گی، گورنر پنجاب

ہم نیوز کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے 650 ارب کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے تھے جو ہم نے کم کرکے 240 ارب روپے کردیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم بھی 640 ارب کے منصوبے جاری رکھتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا۔


متعلقہ خبریں