پیک اور برانڈڈ کھانےکی اشیا پر 17 فیصدسیلز ٹیکس عائد

پیک اور برانڈڈ کھانےکی اشیا پر 17 فیصدسیلز ٹیکس عائد

اسلام آباد: پیک اور برانڈڈ کھانے کی اشیا پر سیلز ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔

نئے سال کا تحفہ: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

ہم نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے برانڈڈ اورپیک حلال گوشت پر17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کردیا ہے۔ حکومتی فیصلے کے تحت موبائل فونز پر ٹیکس کی عائد شرح کم کردی گئی ہے۔

حکومت نے جن اشیا پر سیلز ٹیکس عائد کیا ہے ان میں مرغی، مچھلی، گائے و بکرے کے گوشت کے پیکٹس شامل ہیں۔ اس سلسلے میں ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ برانڈڈ گوشت پربھی 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے تحت 100 ڈالرز کے موبائل فون پر عائد سیلز ٹیکس 1320 روپے سے کم کرکے 200 روپے کردیا گیا ہے جب کہ 30 ڈالرز کے موبائل فون پر عائد جی ایس ٹی کی شرح 135 سے کم کرکے 130 روپے کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے خام کپاس پر بھی ٹیکس کی شرح پانچ سے بڑھا کردس فیصد کردی ہے۔

حکومت کا نئے سال پر ایک اور تحفہ: ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ

وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز بھی نئے سال کے آغاز پر پیٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ ذرائع ابلاغ نے حکومتی فیصلے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو نئے سال کا تحفہ دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں