پاکستان میں ’مسیحا‘ کیوں ٹرینڈ کر رہا ہے؟


اسلام آباد: پاکستان میں ٹوئٹر پر اس وقت ’مسیحا‘ ٹرینڈ کر رہا ہے جس کی وجہ نیٹ فلیکس پر ریلیز ہونے والی نئی ڈرامیہ سیریز ’مسیح ‘ ہے۔

یاد رہے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر مسیح نامی ڈرامے کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی وائرل ہو گیا تھا جس کے بعد پاکستان میں لوگ اسکا تعلق دجال سے جوڑنے لگے ہیں۔

یہ ڈرامہ مائیکل پیٹرونی کی کتاب (دی بک تھیو) سے ماخوز کیا گیا ہے جس میں ایک شخص مسیح ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اور اس کے پاس کئی قسم کے معجزے بھی ہوتے ہیں۔

سیریز کا مرکزی کردار مہدی ڈہبی نے ادا کیا ہے، امریکی تحقیقاتی ادارہ (سی آئی اے) مسیح نامی کردار کو گرفتار کر کے تحقیقات کرتا ہے۔

سوشل میڈیا پر مذکورہ بالا سیریز دیکھنے کے بعد صارفین اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ اس ڈرامے کی آدھی سے زائد قسطیں دیکھ چکا ہوں مگر مجھے اس میں اسلام کے خلاف کوئی مواد نظر نہیں آیا۔


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے لکھا کہ سورہ کہف پڑھ لیں، نیٹ فلیکس پر ریلیز ہونے والی مسیح نامی سیریز دیکھنے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں