2020 میں ان ہاؤس تبدیلی ہو سکتی ہے، حامد میر



اسلام آباد: سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ 2020 میں انتخابات ہونا تو بہت مشکل ہے لیکن اس سال ان ہاوس تبدیلی ہو سکتی ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں میزبان عادل شاہ زیب کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن دونوں جماعتیں چاہتی ہیں کہ 2020 میں نئے انتخابات ہو جائیں لیکن ایسا ممکن نہیں ہے تاہم حزب اختلاف کی جماعتیں ان ہاؤس تبدیلی کی بھرپور کوشش کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر حزب اختلاف وزیراعظم کو نکال کر اپنی حکومت میں گیس و بجلی قیمتیں بڑھائیں گے تو عمران خان انہیں بھی نہیں چھوڑیں گے۔

آرمی چیف کی مدت ملازمت کے ترمیمی بل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر حکومت اور حزب اختلاف میں غیر رسمی روابط کا سلسلہ جاری ہے اور وہ اس پر حکومت کا ساتھ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے اراکین کی تعیناتی پر بھی حکومت اور حزب اختلاف کو بیٹھنے کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں