نواز شریف آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں نہیں، حامد میر

حامد میر

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ کہ سابق وزیراعظم نواز شریف آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں نہیں ہیں.

ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں آرمی چیف راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے دباؤ قبول نہیں کیا تھا۔

آرمی چیف کی مدت ملازمت کے ترمیمی بل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر حکومت اور حزب اختلاف میں غیر رسمی روابط کا سلسلہ جاری ہے اور وہ اس پر حکومت کا ساتھ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے اراکین کی تعیناتی پر بھی حکومت اور حزب اختلاف کو بیٹھنے کی ضرورت ہے۔

 


متعلقہ خبریں