ماہرہ خان کی ویڈیو وائرل ہوگئی

ماہرہ خان کی ویڈیو وائرل ہوگئی

فائل فوٹو


پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرخان نے سال 2019 میں مومنہ اینڈ درید پروڈکشنز کی فلم ’’سپر اسٹار‘‘ کو اپنے دل قریب قرار دیا ہے۔

فلم کے گانے نوری پر ماہر خان کے ڈانس کو عوام میں خوب پذیرائی ملے تھی اور اب انہوں نے اس گانے پر ریہرسل کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم سپر اسٹار کی کچھ تصاویر شیئرکی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ اس فلم سے بہت پیار ملا اور بہت کچھ سیکھا بھی، میں سب کچھ ہمیشہ یاد رکھوں گی۔

فلم میں اداکاری کے علاوہ ان کا گانا ‘نوری’ بےحد مقبول ہوا تھا جس میں ماہرہ نے شاندار رقص کیا۔

خیال رہے کہ فلم سپراسٹار کے گانے نوری نے ریلیز کے وقت بھی سوشل میڈیا پر دھوم مچائی تھی اور اسے 15 لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھا تھا۔

فلم سپر اسٹار کا مذکورہ گانا ماہرہ خان پر فلمایا گیا ہے البتہ ہیرو کی جگہ ان کے ساتھ اداکار عثمان خالد بٹ نے رقص کیا تھا۔ عیدالاضحی پر ریلیز ہونے والی فلم کے اس گانے کو بالی ووڈ کے مشہور گائیک سنید ھی چوہان اور جبار عباس نے گایا ہے۔ گانا کہانی کے مرکزی کردار نوری پر فلمایا گیا جس کے بول ہیں’ ہائے نوری تو بچ کے دل لگا‘۔


متعلقہ خبریں