ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر پہیہ جام ہڑتال


اسلام آباد: حکومت کی جانب سےٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرجرمانوں میں بھاری اضافے کے خلاف پبلک ٹرانسپورٹ اینڈ گڈز الائنس نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال شروع کر دی ہے۔

واضح رہے  ٹرانسپورٹرز نے دو جنوری کو ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دی تھی۔

اس ضمن میں چئیرمین پبلک اینڈ گڈز ٹرانسپورٹ الائنس عصمت اللہ نیازی نے کہا تھا کہ اب پنجاب ، خیبر پختونخواہ ، بلوچستان اورسندھ میں بھی پہیہ جام ہڑتال ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ 2 جنوری کو اے سی ، نان اے سی ، چھوٹی بڑی تمام بسیں بند ہوں گی، اس کے علاوہ  ٹرک ، منی مزدا ، چھوٹے بڑے تمام ٹرالر بھی ہڑتال پر ہوں گے۔

عصمت اللہ نیازی نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ موٹروے ، ہائی وے ، رنگ روڈ پر ٹول پلازہ ، جرمانوں میں اضافہ سمیت دیگر اضافی ٹیکس واپس لیے جائیں۔  حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلیے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے مطالبات نہ مانے تو ہڑتال کو غیر معینہ مدت کیلیے بڑھا دیا جائے گا۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان  کے آبائی علاقے میانوالی سمیت سرگودھا، پاک پتن، سرگودھا اور خوشاب میں بپلک اینڈ گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال جاری ہے۔

شہر کے تمام جنرل بس اسٹینڈ اور تمام اڈوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بند ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو دوسرے شہروں میں آنے جانے کیلئے تکلیف کا سامنا ہے۔


متعلقہ خبریں