چیف آف جنرل اسٹاف ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

فائل فوٹو


تائی پے: تائیوان کے چیف آف جنرل اسٹاف سمیت 8 افراد ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بلیک ہاک ہیلی کاپٹر نے فنی خرابی کے سبب ہنگامی لینڈگ کی جس میں 13 افراد سوار تھے۔

ہیلی کاپٹر کا رابطہ مقامی وقت 8 بج کر 22 منٹ پر ریڈار سے منقطع ہوا۔ فنی خرابی کے باعث دارالحکومت تائی پے میں ایمرجنسی لینڈنگ کی کوشش کے دوران حادثہ پیش آیا۔

ترجمان وزارت دفاع کے مطابق ہیلی کاپٹر پہاڑی علاقے میں گرا جس کے چند گھنٹوں بعد تک چیف آف جنرل اسٹاف کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں تھی۔

فضائیہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر میں سوار پانچ افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

حادثہ ایسے وقت میں پیش آیا جب ملک میں 11 جنوری کو صدارتی اور پالیمانی الیکشن ہونے ہیں۔ تائیوان کے صدر نے الیکشن کی تمام کمپیئن منسوخ کر دی ہیں۔

صدر نے کمانڈر انچیف کی حیثیت سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ حادثے کے بعد سرچ آپریشن جاری ہے اور وجوہات جاننے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں