نیب نے راناثنا اللہ کو طلب کرلیا

ایاز صادق کے خلاف بینرز حکومتی سرپرستی میں لگائے گئے۔

فوٹو: فائل


لاہور: قومی احتساب بیورو(نیب) نے سابق صوبائی وزیر قانون راناثنا اللہ کو آج  تین بجے تفتیش کیلئے طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رانا ثنااللہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوئری میں طلب کیا گیا ہے۔ ن لیگی رہنما کے خلاف فیصل آباد میں انڈر پاس کا نقشہ تبدیل کروانے کے الزام پر تحقیقات بھی شروع کی گئی ہیں۔

نیب کا الزام ہے کہ سابق وزیرقانون پنجاب نے اپنے عہدے کا ناجائز استمعال کرتے ہوئے فیصل اباد میں انڈر پاس کا نقشہ تبدیل کرواکہ من پسند افراد کو فائدہ پہنچایا۔ یاد رہے کہ رانا ثنا اللہ حال ہی میں منشیات اسمگلنگ کیس میں ضمانت پر رہا ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں