حارث رؤف کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری

Haris Rauf

حارث رؤف کو مشروط طور پر بگ بیش لیگ کیلئے این او سی جاری


سڈنی: لاہور قلندرز کی دریافت حارث رؤف کی جانب سے آسٹریلیا میں جاری بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔

راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے نوجوان تیز گیند باز نے میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کرتے ہوئے سڈنی تھنڈرز کے خلاف تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس طرح وہ اب تک ٹورنامنٹ میں 10 وکٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے گیند باز بن گئے ہیں۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حارث رؤف کی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے۔

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو نے قومی ٹیم کے کوچ و چیف سیلکٹر مصباح الحق کو مخاطب کرتے ہوئے حارث کی جانب توجہ دلائی ہے۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا ہے کہ حارث ایک ٹیپ بال کرکٹر تھے اور وہ پی سی بی کے کسی لیول پر بھی کرکٹ نہیں کھیل رہے تھے، بعد ازاں لاہور قلندرز کی جانب سے منعقد کئے گئے ٹرائلز میں کارکردگی دکھا کر آج وہ بگ بیش کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ پاکستان قابل کھلاڑیوں سے مالا مال ہے، پی سی بی کو نچلی سطح کے کرکٹ ڈھانچے پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں