شائقین کرکٹ پی ایس ایل کے تمام میچز کی کمنٹری ریڈیو پاکستان پر سن سکیں گے


لاہور: شائقین کرکٹ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تمام میچز کی کمنٹری ریڈیو پاکستان پر براہ راست سن سکیں گے۔

سپر کرکٹ میلے کے سنسنی خیز لمحات سے شائقین کو با خبر رکھنے کے لیے ریڈیو پاکستان، ایف ایم ون او ون اور اسلام آباد یونائیٹڈ  کے درمیان تمام میچز کی براہ راست کمنٹری کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط پر ہو گئے۔

ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی) ریڈیو پاکستان ثمینہ وقار نے اس حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ کرکٹ اور ریڈیو کا ساتھ پرانا ہے، کرکٹ کی واپسی ریڈیو کمنٹری کی واپسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بار پارٹنر شپ اسلام آباد یونائیٹد سے ہوئی ہے، اگلی دفعہ کسی اور ٹیم کے ساتھ ہو گی، ہم پاکستان کے میچز کی کمنٹری کریں گے۔

سابق اسپنر سعید اجمل نے پی ایس ایل میچز کی تقسیم کو ایشو نہ بنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ میچز کسی بھی شہر میں ہوں وہ ہے تو پاکستان۔

انہوں نے کہا کہ میچز کہیں بھی ہوں اس پر مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ لوگ کراچی اور لاہور کی بحث سے نکلیں، سارے شہر ہی اپنے ہیں۔

سعید اجمل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسپنرز کی کمی ہے، ٹیم میں دو سے تین نوجوان کھلاڑی موجود ہیں، جنہیں گروم کرنے میں کوشاں ہوں۔


متعلقہ خبریں