احسن اقبال کا نیب آرڈیننس سے مستفید نہ ہونے کا فیصلہ

سوشل میڈیا پر ملک دشمن نظریات کامقابلہ مضبوط متبادل بیانیے سے ہو سکتا ہے، احسن اقبال

لاہور: ناروال اسپورٹس سٹی کمپلکس پروجیکٹ میں مبینہ گھپلوں میں گرفتار پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل ن) کے جنرل سیکرٹری احنس اقبال کا نئے نیب آرڈیننس سے مستفید نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ احسن اقبال نے دیگر لیگی رہنماوں کو فیصلے سے آگاہ کرنے کیلئے اپنے بیٹے احمد اقبال ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق احمد اقبال سنئیر لیگی قیادت سمیت لندن میں موجود قائدین کو احسن اقبال کا اہم پیغام دینگے۔

ذرائع نے احسن اقبال کے حوالے سے بتایا کہ ان کا موقف ہے کہ حکومت حزب اختلاف کی حمایت لیکر فیس سوینگ چاہتی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نیب آرڈیننس سے مستفید ہوئے تو یہ سمجھا جائے گا کہ دامن پر کرپشن کا داغ ہے۔

خیال رہے کہ نیب نے طبعیت خراب ہونے پر احسن اقبال کو علاج کے لیے لاہور کے سروسز اسپتال منتقل کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں