زرداری کے خلاف جعلی بینک اکاونٹس کیس، اسپیشل پراسیکیوٹر نیب مستعفی


اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف  مبینہ جعلی بینک اکاونٹس کیس میں دو ریفرنسز کی پیروی کرنے والے اسپیشل پراسیکیوٹر نیب مستعفی ہوگئے ہیں۔

سابق صدر کیخلاف دو ریفرنسز کی پیروی کرنے والے نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر مدثر نقوی نے عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔

اپنے استعفے میں مدثر نقوی کے کہا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر نیب کے ساتھ کام جاری نہیں رکھ سکتا ہوں۔

خیال رہے کہ مدثر نقوی جعلی اکاؤنٹس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی 6 رکنی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم کے رکن تھے۔

سابق صدر آصف زرداری کے خلاف پارک لین اور منی لانڈرنگ ریفرنسز کی پیروی  مدثر نقوی کر رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نے مدثر نقوی کا استعفی قبول کر لیا ہے۔


متعلقہ خبریں