آرمی ایکٹ میں ترمیم، بلاول نے پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس بلا لیا


اسلام آباد: آرمی چیف چیف کی مدت ملازمت میں توسیع اور آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر مشاورت کے لیے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینئیر قیادت کو زرداری ہاوس اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔

پیپلز پارٹی ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ معاملہ کے قانونی پہلووں پر پارٹی اجلاس میں مشاوررت کی جائے گی۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی بعض قانونی ماہرین کے ساتھ بھی مشاورت کرے گی۔

پارٹی ذرائع نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے  وفاقی کابینہ سے منظور شدہ  ترمیمی آرمی ایکٹ کا مسودہ  بھی مانگ لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ معاملہ اہم اور حساس ہے، اس پر جلد بازی نہ کی جائے۔

پیپلز پارٹی  نے حکومت کو کہا ہے کہ ہم پارٹی اور قانونی مشاورت کے بعد حکومت کو فیصلے سے آگاہ کیا جائیگا۔

پیپلز پارٹی اس معاملہ پر ن لیگ اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بھی مشاورت چاہتی ہے، پیپلز پارٹی کا حکومت کو جواب


متعلقہ خبریں