نیب آرڈیننس میں ترمیم مشکل فیصلہ تھا، وزیراعظم



اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قومی احتساب بیورو(نیب) کے آرڈیننس میں تبدیلی کا فیصلہ بہت مشکل تھا اور کا مقصد کاروباری طبقے اور بیوروکریٹس کو تحفظ دینا تھا۔

سول سرونٹس سے خطاب کرتے ہوئے ان  کا کہنا تھا کہ نیب کی وجہ سے بیوروکریٹس ڈرے ہوئے تھے اور کام نہیں چل رہا تھا، انہیں ضابطے کی غلطیوں پر نیب کے شکنجے سے بچانا مقصود تھا

انہوں نے کہا کہ 2008 کے بعد ملک پر 24 ہزار ارب کا قرضہ اضافہ ہوا، پاکستان 2018 تک 30 ٹریلین قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا تھا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کو قرضوں سے نکالنے اور معیشت کے استحکام کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، جمع کیا گیا ٹیکس قرضوں کی قسط میں چلا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں پارٹی میں بھی اتفاق رائے پیدا کرنا ہوتا ہے، معاشی استحکام کے لیے گورننس کے نظام کو بہتر کرنا ہو گا۔

 


متعلقہ خبریں