انڈر 19ورلڈ کپ: شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والا کھلاڑی قومی ٹیم میں شامل


اسلام آباد: انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم میں پہلی بار شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی وسیم وزیر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے ترجمان کے مطابق رائٹ آرم فاسٹ باولر کو نسیم شاہ کی جگہ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وسیم وزیر کو حالیہ اشیا ایمرجنگ کپ اور انڈر 19 سری لنکاء ٹور میں اچھی کارکردگی پر شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے آئی سی سی ورلڈ کپ 17 جنوری سے 9 فروری تک جنوبی افریقہ میں کھیلا جائے گا۔

محمد وسیم جونیئر اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ اور دورہ جنوبی افریقہ میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ انہوں ںے دونوں ایونٹس میں 3/3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ دورہ سری لنکا پر محمد وسیم جونیئر نے سات کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق محمد وسیم ایک روزہ قومی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کا ایک میچ بھی کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے تین وکٹیں حاصل کی تھیں جب کہ تین روزہ ٹورنامنٹ کے تین میچوں میں شرکت کرنے والے فاسٹ باؤلر نے ایونٹ میں سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

اس ضمن میں چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہےکہ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور بین الاقوامی کرکٹ میں جگہ بنانے کا ایک شاندار موقع ہے۔ انہوں ںے کہا کہ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اس کی بہترین مثال ہیں۔


متعلقہ خبریں