افغان خفیہ ایجنسی کے ہاتھوں اغواء ہونیوالا پاکستانی رہا


اسلام آباد:  گزشتہ روز افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے اہلکاروں کے ہاتھوں کابل میں اغواء ہونے والے پاکستانی شہری کو رہا کردیا گیا ہے

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانے کی کوششیں رنگ لے آئیں، افغان خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کے ہاتھوں اغوا ہونیوالے سعید اللہ کو رہا کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعید اللہ کو گزشتہ روز افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے یونٹ 095 نے کابل سے اغوا کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانے نے معاملہ ہنگامی بنیادوں پر افغان وزارت خارجہ کے ساتھ اٹھایا تھا، جس کے بعد سعید اللہ کی باحفاظت واپسی ممکن ہوسکی ہے۔


متعلقہ خبریں