ہم نیب کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

اسلام آباد میں اکھٹے ہو کر دنیا کو بتائیں گے کہ کیسے حقوق پر ڈاکہ مارا گیا، راجہ فاروق حیدر

فوٹو: فائل


باغ آزاد کشمیر: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر نیب کے دائرہ کار میں نہیں آتا ہے اور ہم اس کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوہالہ ہائیڈرل پراجیکٹ پر وفاق کے تحفظات ختم ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو منصوبے کی تجاویز بھیجے کافی عرصہ ہو چکا ہے۔

ہم نہ ہندوستان کے آئین کو مانتے ہیں نہ آرٹیکل 370 کو، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوہالہ ہائیڈرل پراجیکٹ پر کام کے جلد آغاز کے حوالے سے وفاقی حکومت کو خط لکھوں گا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے ایک سوال کے جواب میں واضح کیا کہ نیلم جہلم منصوبے پر آزاد کشمیر کی پچھلی حکومت نے وفاقی حکومت سے معاہدہ کر رکھا ہے۔

راجہ فاروق حیدر نے واضح کیا کہ مہاجرین جموں و کشمیر کی مسقل آباد کاری کے حوالے سے افواہیں بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا رائے شماری کے علاوہ کوئی دوسرا حل موجود نہیں ہے۔

ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ رائے شماری کا مطالبہ پوری ریاست کے عوام کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں اورپاکستان کے عوام نے کرنا ہے۔

راجہ فاروق حیدر نے دعویٰ کیا کہ لائن آف کنٹرول کو کسی صورت بین الاقوامی سرحد نہیں بننے دیں گے۔ انہوں ںے کہا کہ ریاست جموں کشمیر کی آزادی کے لیے ہمارا بنیادی کردار ہے۔

کشمیریوں کے پاس کھونے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے، راجہ فاروق حیدر

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ آزاد کشمیرکی آئینی حثیت کو ختم کرنے والی سوچ دراصل پاکستان کے دشمن کی سوچ ہے۔


متعلقہ خبریں