کھانے کی پانچ عادتیں جو سونے میں مدد دیتی ہیں


بڑھتی ہوئی افراتفری والی طرز زندگی اور ٹی وی اسکرین کے سامنے گھنٹوں وقت گزارنے کے سبب زیادہ تر لوگوں کو رات کی نیند پوری کرنے میں مشکل پیش آتی ہے، لیکن کھانے کی پانچ عادتیں سونے میں مدد دے سکتی ہیں۔

کچھ غذاؤں کا انتخاب کر کے اور معمول کی عادات میں تبدیلی لاکربھرپور نیند کا حصول ممکن ہے۔

صحیح وقت پر رات کا کھانا کھائیں

بھر پور نیند کے لیے سونے سے کم از کم دو سے تین گھنٹے قبل رات کا کھانا کھائیں۔ اس سے آپ کے پاس کھانا ہضم کرنے کے لیے کافی وقت دستیاب ہوگا، اس سے رات کو بھر پور نیند کرنے میں مدد ملتی ہے۔ رات کو کم مقدار میں کھانا کھانے کی کوشش کریں، کیونکہ اس سے ہاضمے پر دباو نہیں بڑھے گا۔

متوازن غذا کا انتخاب کریں

رات کو بھرپور نیند کے لیے متوازن غذا اور خصوصاً پروٹین سے بھر پور خوارک کا انتخاب کریں۔ متوازن غذا شوگر لیول کو برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ خوراک میں پروٹین اور کاربوہائیڈریٹس کے اجزاء والی غذا زیادہ رکھیں۔ مچھلی، انڈے، گوشت وغیرہ کھانے میں توازن رکھیں۔

نیند دلانے والے کھانوں کا انتخاب کریں

کچھ کھانے بھرپور نیند دلانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ رات کے کھانے میں مچھلی، جو، پستا، چیری اور کھمبی (مشروم) وغیرہ شامل کریں اس سے بہتر انداز میں نیند پوری کی جاسکتی ہے۔

گرم غذا کھائیں

رات کو گرم غذا کھانے سے اچھی نیند حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ سردیوں میں یخنی، آہستہ سے پکا ہوا گوشت رات کی نیند میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

بھاری، تلے ہوئے کھانوں سے اجتناب کریں

رات کو بھرپور نیند کے لیے ہاضمے پر بوجھ ڈالنے والے اور تلے ہوئے کھانے کھانے سے اجتناب کیا جائے۔ بھاری اور تلے ہوئے کھانے آپ کے نظام ہاضمہ کو تباہ کر سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں