آرمی ایکٹ میں ترامیم، بلاول کا قانونی طریقہ کار اختیار کرنے پر زور

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: آرمی ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قانونی طریقہ کار اپنانے پر زور دیا ہے۔

آرمی ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے حکومتی وفد سے ملاقات کے بلاول نے اپنے ٹویٹ میں اس معاملے پر پارلیمانی قواعد و ضوابط پر عمل کرنے پرزور دیا ہے۔

انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہمارے لیے قانون سازی کی جتنی زیادہ اہمیت ہے، اتنا ہی ضروری جمہوری عمل پر عمل پیرا ہونا ہے، پیپلز پارٹی اس مسئلے کو دوسری جماعتوں کے ساتھ بھی اٹھائے گی۔

بلاول کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جمہوری قانون سازی کے عمل میں مثبت طور پر شامل ہونا چاہتی ہے۔ کچھ جماعتیں قانون سازی کے عمل سے بچنا چاہتی ہیں۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ حکومتی وفد آرمی ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے بلاول بھٹو کی مکمل حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔


متعلقہ خبریں