ابوظہبی کے ولی عہد کا دورہ پاکستان، مشترکہ اعلامیہ جاری


اسلام آباد: ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کے پاکستان کے مختصر دورے کے بعد حکومت نے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق مذاکرات میں توانائی اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر خصوصی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے اماراتی ولی عہد کو افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار سے آگاہ کیا۔ پرامن خوشحال اور مستحکم افغانستان خطے اور پاکستان کے مفاد میں ہے۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی طویل لاک ڈاون سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں بھارت میں مسلمانوں کے خلاف شہریت کے امتیازی قانون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اماراتی ولی عہد نے جنوبی ایشا میں امن و استحکام کے لئے اپنے کردار سے متعلق آگاہ کیا۔ ولی عہد نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو اہم کرار دیا۔


متعلقہ خبریں