لندن: شہباز شریف کی اچانک نواز شریف کی رہائش گاہ آمد، اہم صلاح و مشورہ

انتظامات کی نگرانی خود کریں: نواز شریف کی شہباز شریف کو ہدایت

لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف اچانک ایوان فیلڈ فلیٹس پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اپنے بڑے بھائی اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی عیادت کرنے کے علاوہ ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

نیب آرڈیننس 2019 پر ن لیگ کی رائے تقسیم

ہم نیوز کو انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف پارٹی کے قائد میاں نواز شریف سے چیف آف آرمی اسٹاف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے صلاح و مشورہ کریں گے۔

انتہائی ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اس ضمن میں اپنائے جانے والے مؤقف سے کچھ رہنماؤں کے اختلافات سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے فوری مشاورت کی ضرورت محسوس کی گئی ہے۔

نواز شریف آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں نہیں، حامد میر

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ آج برومپٹن اینڈہیئرفیلڈاسپتال میں نواز شریف کے دل کاچیک اپ شیڈول تھا لیکن کورونری انٹروینشن کے لیے ان کے پلیٹ لیٹس میں استحکام ضروری تھا۔

ڈاکٹر عدنان کےی مطابق گزشتہ ہفتوں میں بھی نوازشریف کے طبی ٹیسٹس اورسی ٹی اسکین کیاگیا تھا جس میں ان کے قلب کی تشخیص میں شدید بیماری کا اشارہ ملا تھا۔ انہوں نے کہا ہے کہ دل کے مرض کے علاج کے لیے نارمل پلیٹ لیٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔

وفاقی کابینہ نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر عدنان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پی ایم ایل (ن) کے قائد نواز شریف کے پلیٹ لیٹس غیر مستحکم اور اوپر نیچے ہوتے رہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں