اسٹاک مارکیٹ157 پوائنٹس کمی پر بند

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان سے کاروبار کا آغاز

فوٹو: فائل


 کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رحجان رہا اور کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 157 پوائنٹس کی کمی سے 42,323.30 پر رہا۔

جمعے کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 42 ہزار 480 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوان 100 انڈیکس میں 93 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

نماز جمعہ کے وقفے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی اور کاروباری حضرات کافی محتاط دکھائی دیے۔

اسکرین شاٹ

کاروباری ہفتے کے آخری روز227,977,440 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 12,837,595,372 پاکستانی روپے رہی۔

رواں ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 39.9 پوائنٹس کے اضافے سے 40,887.62 پر بند ہوئی تھی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز آغاز سے لے کر آخری گھنٹے تک تیزی دیکھی گئی اور ایک وقت میں انڈیکس 41,295.28 تک چلا گیا تھا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز 110,675,670 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 5,663,977,116 پاکستانی روپے رہی۔

منگل کے روز دسمبر2019 کو مارکیٹ کا اختتام 152پوائنٹس کی کمی سے 40ہزار735پر ہوا تھا اور سال2019 کے دوران اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر3 ہزار669پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز آغاز پر ہی 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا جس سے ہنڈرڈ انڈیکس نے 41ہزار کی حد عبور کرلی۔ بدھ کے روزجب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 40735 پر تھا اور بعد ازاں بتدریج اضافے کا رحجان دیکھا گیا جو تمام دن جاری رہا۔

سال 2020 کے پہلے دن100 انڈیکس 1080 پوائنٹس کے بڑے اضافے کے ساتھ 42،480 پر  کاروبار بند ہوا جو 14 ماہ بعد اس کی بہترین کارکردگی رہی۔

 


متعلقہ خبریں