ماہرہ خان نے اپنی دوسری شادی سے متعلق سوال کا جواب دے دیا

ماہرہ خان کا آنگن ٹیڑھا

اسلام آباد: معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی دوسری شادی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ہلکے پھلکے انداز میں کہا ہے کہ جب لگے گا تو کر لوں گی۔

ماہرہ خان نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’ آسک ماہرہ‘ کے حوالے سے اپنے مداحوں کے مختلف سوالات کے جواب دیئے۔

اداکارہ کے ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ آپ کو نہیں لگتا کہ اب آپ کو دوبارہ شادی کر لینی چاہئے؟ جس پر ماہرہ نے کہا کہ ’ جب لگے گا تو کر لوں گی‘۔

ایک اور صارف نے ماہرہ سے سوال سے کیا کہ آپ کو کبھی غصے میں نہیں دیکھا اس کے پیچھے کیا راز ہے؟ اداکارہ نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ اچھا سوال ہے، مجھے بہت غصہ آتا ہے تاہم میں ان لوگوں پر ہی غصہ کرتی ہوں جو میرے بہت قریب ہوں۔

حال ہی میں ہم فلمز کے بینر تلے بننے والی شاندار فلم سپراسٹارکی ہیروئن ماہرہ خان نے رواں سال ٹی وی ڈراموں میں واپسی کا بھی عندیہ دیا۔


متعلقہ خبریں